سرینگر میں پی سی بی کی خاتون آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار / اینٹی کورپشن بیور و
سرینگر 08/جنوری/ ٹی آئی نیوز
رشوت خور سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کرپشن بیور کی خصوصی ٹیم نے جموں کشمیر پولوشن کنٹرول بورڈ کی خاتون افسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے سی بی کی ٹیم کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میںشکایت کنندہ نے کہا کہ پولوشن کنٹرول بورڈ میںتعینات ایک خاتون افسر ا سکے مسئلہ حل کرنے کے لئے رشوت دینے پرمجبو رکررہی ہے ا ور بغیررشوت کے مسئلہ حل کرنے اسے اینٹی کرپشن بیوروں کے شکایت کنندہ کی شکایت درج کرنے کے بعدپلوشن کنٹرول بورڈ میں تعینا ت افسر ڈاکٹربلقیس کورنگیں ہاتھوں پکڑنے کے لئے حکمت عملی اپنائے۔
شکایت کنندہ کواینٹی کرپشن بیوروں نے پانچ ہزار روپے کی رقم فراہم کی جو ا س نے سادہ کپڑوں میں ملوث اینٹی کرپشن بیوروں افسروں کی موجودگی میں خاتون پلوشن کنٹرول بورڈ کے افسر کو فراہم کئے جس کے بعد اینٹی کرپشن بیوروں کی ٹیم نے خاتون کے قبضے سے پانچ ہزارروپے برآمدکئے جو انہوں نے شکایت کنندہ کوفراہم کئے ۔خاتون افسر کورنگیں ہاتھوں دبوچ کرکے اس کے خلا ف کیس درج کرکے اس سے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
Comments are closed.