سرینگر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے جعلی پولیس آفیسروں کی جوڑی گرفتار ، نقلی پستول بر آمد
سرینگر /08اگست / ٹی آئی نیوز
سرینگر پولیس نے ایک اہم کارورائی کے تحت پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو جعلی پولیس آفیسروں کی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کے قبضے سے نقلی پستول بھی بر آمد کر لیا ۔
پولیس کے مطابق بدھ کی رات دیر گئے سرینگر شہر میں پنجاب کے دو شہریوں کو گرفتار کیا گیا جو فرضی پولیس افسر ظاہر کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے دو شہریوں کو پولیس افسران کی نقالی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ دونوں سرینگر کے نہرو پارک میں گھومتے ہوئے پائے گئے جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.