سرینگر میں مسلسل دوسری گرم ترین رات ریکارڈ
سری نگر، 29 جولائی
جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سری نگر میں مسلسل رواں سیزن کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب اتوار اور پیر کی درمیانی شب کا درجہ حرارت24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بتادیں کہ سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کا درجہ حرارت24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت 24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ماہ جولائی میں دوسری بار اتنا شبانہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے قبل ازیں سال 2021 میں 26 کو شبانہ درجہ حرارت24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں ماہ جولائی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت25.2 ڈگری سینٹی گریڈ 21 جولائی 1988 کو ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں 29 جولائی سے بارشوں کا امکان ہے جس کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کی توقع ہے۔
Comments are closed.