سرینگر میں قائم IGNOU ریجنل سنیٹر تعلیمی منظر نامے کا بدل رہا ہے
ریجنل سنیٹر ملک کے بڑے سنیٹروں میں سے ایک جہاں 50ہزار سے زائد طلباءدرج / ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہنواز
اعجاز ڈار
سرینگر میں قائم اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU)کا ریجنل سنیٹر ملک کے بڑے سنیٹروں میں ایک ہے جہاں 50ہزار سے زائد طلباءدرج ہے کی بات کرتے ہوئے کشمیر اور لداخ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہنواز احمد ڈار نے کہا کہ طلباءکی شکایات اور مسائل کا فوری ازالہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو متحرک رکھا گیا ہے ۔ روزنامہ تعمیل ارشاد کے ساتھ ایک خصوصی انٹر ویو میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU)کے صوبے کشمیر اور لداخ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہنواز احمد ڈار نے کہا کہ سرینگر ملک میں IGNOU کے بڑے مراکز میں سے ایک ہے جوکشمیر اور لداخ خطوں کی آبادی کے ایک بڑے حصے کی اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت سنیٹر میں 50ہزار سے زائد طلباءکا اندراج ہے اور انہیں جدید تقاضوں کے حساب سے معیاری تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان طلبا ءکو تعلیم فراہم کرنے کیلئے مختلف اضلاع اور علاقوں میں45 مطالعاتی مراکز ہیں۔جن میں سے 32 مکمل طور پر تیار شدہ اسٹڈی سینٹرس ہے اورا س کے علاوہ، 12 پروگرام اسٹڈی سینٹرس اور سینٹرل جیل سرینگر میں ایک خصوصی اسٹڈی سینٹر قائم ہیں اورریجنل سنٹر کے ان 45 مطالعاتی مراکز میں تقریباً 200 جز وقتی عملے کے ارکان موجود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت وقت پر طلباءکو فراہم ہونے والی تعلیم اور دیگر سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے رابطہ کاروں کے ساتھ آن لائن اور آف لائن میٹنگیں ہوتی ہے جبکہ ہر مہینے کے پہلے اور تیسرے ہفتے کو ایک کھلا آن لائن سیشن منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہنواز احمد نے بتایا کہ ریجنل سنیٹر سرینگر میں 200سے زائد پروگراموں کیلئے تقریباً 3000 کونسلر موجود ہے جبکہ جولائی 2022 کے موجودہ تعلیمی سیشن کے دوران او ڈی ایل پروگراموں کے تحت 37نئے پروگرام شامل کیے گئے ہیں، جس سے اوپن یونیورسٹی کی جانب سے پیش کردہ پروگراموں کی مجموعی تعداد 274 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس داخلے کے دوران 18 نئے آن لائن پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ دور افتاد علاقوں میں موجود طلباءتک پہنچنے کیلئے کوششیں جاری ہے اور ان کوششوں کے تحت کچھ ایسے مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے جہاں مزید مطالعاتی سنیٹروں کا قیام عمل میںلایا جائے تاکہ جو طلباءسرینگرتک نہیں پہنچ سکیں گے انہیں یہ سہولیات وہاں ہی میسر ہو ۔ڈاکٹر شاہنواز احمد ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے کشمیر اور لداخ کے تمام مطالعاتی سنیٹروں مناسب مواصلات اور آراءکو یقینی بنانے کیلئے مواصلات کے کئی رابطے کھولے ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر سے لے کر مختلف سیکشن افسروں اور دیگر تمام متعلقہ افراد کی ویب سائٹ پر رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس کی فہرست فراہم کی گئی ہے جبکہ ساتھ ہی سیکھنے والوں کیلئے لائیو اوپن سیشن شروع کیے ہیں جو سیشن میں شامل ہو سکتے ہیں اور جو چاہیں بات چیت کر سکتے ہیں اورا س کے علاوہ شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا ۔
Comments are closed.