سرینگر میں شبانہ آگ کی وارداتوں میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان
سری نگر، 5 فروری
سرینگر میں شبانہ آگ کی وارداتوں میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق زالڈگر سری نگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً پورے مکان کولپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈایمرجنسی عملے اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا اشبر نشاط میں بھی آگ کی ایک واردات میں عمارت کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.