سرینگر میں سمارٹ سٹی کے تحت تمام پروجیکٹوں کو جون 2024سے قبل مکمل کیا جائے گا
شہری آبادی کو آوارہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے نس بندی کا عمل شد و مد سے جاری /سی ای او سمارٹ سٹی اطہر عامر خان
اعجاز ڈار
سرینگر /13اکتوبر //
سرینگر میں سمارٹ سٹی کے تحت تمام پروجیکٹوں پر جاری کام کو جون 2024سے قبل مکمل کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمارٹ سٹی پروجیکٹ اطہر عامر خان نے کہا کہ عوام کو آوارہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے نس بندی کا عمل شد و مد سے جاری ہے ۔
اسی دوران انہوں نے کہا کہ سرینگر کے مصروف ترین ”بازر گونی کھن “کی سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت از سر نو تزئین و آرائش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں پہلے ہی کام شروع کیا جا چکا ہے ۔
تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) اطہر عامر خان نے کہا کہ سرینگر سمارٹ سٹی کے تحت جاری کام کافی حد تک مکمل کئے جا چکے ہیں اور کچھ ایک پروجیکٹوں پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ”جو پہلے ہی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے کہ سال 2024تک تمام پروجیکٹوں پر کام مکمل کیا جائے گا اور اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہنگامی نوعیت پر کام جاری ہے“ ۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈیڈ لائن سے پہلے پہلے تمام پروجیکٹوں پر کام مکمل ہوگا ۔ سرینگر کے گونی کھن مارکیٹ کو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت لانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اطہر عامر خان نے کہا ”گونی گھن مارکیٹ کو سمارٹ سٹی پروجیکٹ م میں تبدیل کرنے لانے کیلئے کام پہلے ہی شروع کیا گیا ہے“۔ انہوں نے کہا کہ امیرا کدل پل کے ساتھ ایک نئے فٹ برج کی تعمیر ہو رہی ہے جو گونی کھن کی طرف آ رہا ہے اور اس پر کام شروع کیا جا چکا ہے اور اگلے کچھ ماہ میں اس کو مکمل کیا جائے گا ۔
شہر سرینگر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سی ای او سمارٹ سٹی اطہر عامر خان نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہمارے سامنے ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے کوششیں جار ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آوارہ کتوں کے ڈر و خوف سے نجات دلانے کیلئے کام ہو رہا ہے اور شہر سرینگر میں کتو ں کی نس بندی کا عمل جاری ہے ۔
انہوںنے کہا کہ اس کیلئے ٹینگہ پورہ سرینگر میں ایک بڑا سنیٹر قائم کیا گیا ہے جہاں کتوں کو لیجاکر ان کی نسبدی کرنے کے علاوہ انہیں ویکسین لگایا جا رہا ہے ۔ اطہر عامر نے کہا کہ آئندہ کچھ ماہ میں اس عمل کو مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں کتوں کو پکڑنے کیلئے افراد قوت بھی بڑھا دی گئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کو بھی جلد حل کیا جائے ۔
Comments are closed.