سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات، درجہ حرارات منفی 2.2ریکارڈ ، وادی میں شدید سردی کی لہر

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر کے بیچ گزشتہ رات رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں دورا ن شب درجہ حرارت منفی 2.2ڈگری سلیشیس ریکارڈکیاگیاجومعمول کے درجہ حرارت سے کافی کم ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہاکہ سیاحتی مقامات گلمرگ ،پہلگام اورسونہ مرگ سمیت بیشتربالائی اورمیدانی علاقوں میں بھی رات کادرجہ حرارت معمول سے کافی نیچے ریکارڈکیاگیا۔ اسی دوران موسمیات کے ترجمان نے آج یعنی بدھ سے کشمیروادی سمیت پوری ریاست جموں وکشمیرمیں موسم خشک رہے گا،اورپھریہ موسمی صورتحال ریاست بھرمیں اگلے2سے3ہفتوں تک خشک وخوشگوارہی رہے گی ۔

Comments are closed.