سرینگر میں تین روز قبل بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والا ڈیلی ویجر ملازم اسپتال میں دم توڑ بیٹھا

سرینگر /16نومبر / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے باغوان پورہ نورباغ علاقے میں اتوار کی دوپہر کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والا بجلی ملازم صدر اسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
معلوم ہوا ہے کہ نیو کالونی پالپورہ سرینگر کے عبدالمجید شاہ باغوان پورہ میں ٹرانسمیشن تار چھو جانے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں علاج کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ منگل کی شام دیر گئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا

Comments are closed.