سرینگر میں اقتصادیات کے فروغ میں خشک میوے کی صنعت کا اہم رول

ڈرائی فروٹ منڈی کے لئے اراضی کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ترقیاتی کمشنر

سرینگر: ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشیدشاہ نے ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ضلع انتظامیہ سرینگر ڈرائی فروٹ منڈی کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کررہی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار آج ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے آج ان سے ملاقات کی اورانہیں مختلف معاملات اورمشکلات کے بارے میں جانکاری دی۔اس موقعہ پر ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن نے سرینگر میں ڈرائی فروٹ منڈی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا اوراس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی مداخلت طلب کی۔
ترقیاتی کمشنر نے ایسوسی ایشن کو بتایا کہ سرینگر میں اقتصادیات کے فروغ میں خشک میوے کی صنعت کا اہم رول ہے اور ضلع میں ڈرائی فروٹ منڈی کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبائی کمشنر کشمیرنے ضلع انتظامیہ سرینگر کو شالہ ٹینگ میںڈرائی فروٹ منڈی کے قیام کے لئے 50کنال اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Comments are closed.