سرینگر میں آگ کی الگ الگ وارداتیں ، ایم ایل اے ہوسٹل اور اسکول عمارت کو نقصان

سرینگر /16فروری

سرینگر کے مولانا آزاد روڑ پر واقع ایم ایل اے ہوسٹل میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب وہاں آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی اعلیٰ الصبح ہوسٹل کی اوپری منزل میں آگ اچانک نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیا کر لی ۔
اسی دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی تاہم معلوم ہوا ہے کہ جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک ایم ایل اے ہوسٹل کی اوپری منزل جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تھی ۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائر سروس اہلکاروں نے بھر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھایا اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میںکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

ادھر سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں جمعہ کو آگ لگنے سے ایک اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھتہ بل کے ویر علاقے میں واقع ویلی کامن ویلتھ اسکول میں دوپہر کو آگ لگ گئی۔جس کے بعد محکمہ فائر سروس اکے اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا

Comments are closed.