سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر کا ٹسٹ مثبت
پہلے بھائی کوروناوائرس میں مبتلاء تھا اب کارپوریٹر بھی ہوا ، 50افراد کورنٹائن میں منتقل
سرینگر/05 مئی: سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میر کا ٹسٹ کووڈ 19مثبت آیا ہے ۔ موصوف کا بھائی پہلے اس عالمی وبائی وائرس میں مبتلاء تھا جس کے بعد کارپوریٹر کا ٹسٹ مثبت آیا ہے ۔ نوڈل آفسیر سرینگر نے اس کی تصدیق کی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر کا ٹسٹ اس کے بھائی کے کوروناوائرس میں مبتلاء ہونے کے بعد مثبت آیا ہے ۔ اس ضمن میں سرینگر کے نوڈل آفسیر برائے کووڈ 19ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ موصوف کے بھائی کا ٹسٹ یکم مئی کو مثبت آنے کے بعد ان سے نمونے حاصل کئے گئے تھے اور آج اس کا ٹسٹ مثبت آیا ہے ۔ موصوف کے بھائی کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے میونسپلٹی کے قریب 50افراد کو ہوم کورنٹائن میں رہنے کی صلاح دی تھی اور ان سبھی کا ٹسٹ بھی کرایا گیا تھا ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کاوڈارا سرینگر سے تعلق رکھنے والے اس کے بھائی نے مبینہ طور پر سفری تاریخ چھپائی تھی اور اپنے گھروالوں کے ساتھ رہتا تھا تاہم اس کا ٹسٹ مثبت آیا تھا ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ کارپوریٹ ایس ایم سی متعدد سینی ٹائیزیشن ڈرائیوں میں شامل تھا جس کے باعث میونسپل کارپوریشن کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے خاص کر میونسپلٹی کے افسران پریشان ہے جن کے ہمراہ کارپوریٹر کام کرتا تھا ۔
Comments are closed.