سرینگر لوک سبھا سیٹ کی پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں: ضلع مجسٹریٹ

سری نگر، 6 مئی

ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کا کہنا ہے کہ سری نگر لوک سبھی سیٹ کے لئے 13 مئی کو ہونے والی پولنگ کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ووٹر جانکاری پروگرام کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے 13 مئی کو ووٹ ڈالنے ہیں میری لوگوں خاص کر نوجوان ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ ڈالیں تاکہ جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکے’۔

ان کا کہنا تھا: ’18 حلقوں پر مشتمل سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے 229 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ 13 مئی کو نکل کر اپنے اپنے پولنگ مراکز میں اپنے پسندیدہ امید واروں کو ووٹ ڈالیں۔
مسٹر بلال بٹ نے کہا کہ پولنگ کے لئے تمام تر سیکورٹی اور پولنگ مراکز پر تمام سہولیات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم پولنگ 7، 8 اور 9 مئی کو ہوگی اور اس سلسلے جن 85 برس سے زیادہ ووٹروں اور 40 فیصد جسمانی طور معذور ووٹروں نے منظوری دی ہے وہ گھر سے ہی ووٹ ڈالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوم ووٹرس کی تعداد قریب ڈھائی سو ہے۔انہوں نے خواتین سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed.