سرینگر سڑک حادثے میں کمسن جاں بحق چار دیگر زخمی
سری نگر،04 فروری
سرینگر کے بمنہ علاقے میں درمیانی شب نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کمسن کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ چار دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر کے بمنہ علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب درمیانی شب سیوفٹ گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کمسن کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت بارہ سالہ عیاد ساکن بابا ڈیمب سری نگر کے بطور کی گئی ہے۔زخمیوں کی شناخت مومن احمد ساکن پانپور ، ہاشم نذیر ، زاہد ظہور اور عنایت ساکنان چھتہ بل سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
Comments are closed.