سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

سری نگر، یکم اگست

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بارشوں کے باعث کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ کو ہنگنی پر مٹی کے تودے گر آنے اور مہاد، پنتھیال، ٹی ٹو اور کشتواری پتھر وغیرہ مقامات پر رک رک کر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل روک دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر بارشیں ہو رہی ہیں۔

حکام نے لوگوں سے ٹریفک حکام کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے قبل رام بن ٹریفک کنٹرول یونٹ کے ساتھ رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں یکم سے 5 اگست تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

Comments are closed.