سرینگر جموں شاہراہ پر پھر پسیاں اور چٹانیں کھسک آئی، ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک بند ، بعد میں دوبارہ بحال کی گئی

سرینگر/09مارچ: سرینگر جموں شاہراہ پر سوموار کی صبح ایک مرتبہ پھر پتھر گرآنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل ہوئی اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد رفت بند رہی تاہم بعد میں شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل دوبارہ بحال کی گئی ۔ ادھر شاہراہ پر مسلسل ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے باعث مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر سوموار کی صبح رام بن کے قریب ایک مرتبہ پھر بھاری پتھر گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل میں کئی گھنٹوں تک معطل رہی ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر کے مطابق سوموار کی صبح رام بن کے نزدیک پھر سے پتھر گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ کچھ مدت کیلئے کھول دی گئی تھی تاہم کچھ وقفہ کے بعد ہی سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب پسیاں گرآنے اور بڑی بڑی چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پھر بند کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کر صاف کرنے کا کام ہنگامہ بنیادوں پر اٹھا لیا گیا جس کے بعد کئی گھنٹوں کی محنت و مشقت کے بعد شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ گھنٹوں تک شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت میں خلل ہوئی تھی تاہم بعد میں اسکو دوبارہ بحال کیا گیا ۔

Comments are closed.