سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند؛ ضرروی مرمت کے باعث ٹریفک کو بند رکھا پڑا / محکمہ ٹریفک
سرینگر/22مارچ/سی این آئی// ضروری مرمت کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر اتوار کو ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور بند رہی ۔ سی این آئی کے مطابق 270کلو میٹر لمبی سرینگر شاہراہ پر اتوار کو ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور بند رہی ۔ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر اتوار کو ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں میں درماندہ گاڑیوں کو سنیچروار کی شام کو ہی کلیئر کر دیا گیا تھا اور جس کے بعد اتوار کی صبح دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمد رفت بند کر دی گئی اور ضروری مرمت کے پیش نظر کسی بھی گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک نے یہ فیصلہ شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر لیا تھا اور سنیچروار شام کو ہی اس سے متعلق با ضابط طور ایڈوائزری جاری کی گئی تھی ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.