سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی

سرینگر /07فروری

مرمتی کام کے پیش نظر 24گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی جانب سے ایک حفاظتی پروٹوکول جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ 06فروری ( منگل وار ) کی صبح 8بجے سے 7فروری ( بدھ وار ) کی صبح 8بجے تک کشتواڑی پتھر اور دھلواس میں سڑک کو چوڑا کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا ٹریفک بند ہوگا اورا س پر عمل پیرا ہوئے سرینگر جمو ں شاہراہ 24گھنٹوں تک ٹریفک کیلئے بند رہی جس کے بعد اعلیٰ الصبح گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی

محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت 24گھنٹوں تک روک دی گئی تھی جس کے بعد مرمتی کام شروع کر دیا گیا اور کام ختم کرنے کے ساتھ ہی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال ہوئی ۔

Comments are closed.