سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور پر بحال

سرینگر /19اپریل /

ٹنل کے آر پار ہوئی مسلسل بارشوں کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال کے مقام پر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی تاہم شام دیر گئے شاہراہ پر ٹریفک جزوی طو رپر بحال کیا گیا ۔

نمائندے نے قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ رات بھر ہوئی موسلادار بارشوں کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقام پرمٹی کے تودے گر آئیں جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد رفت بند ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بانہال کے مقام پر مٹی کے تودے گر آئی جس کے بعد مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر شاہراہ پر ٹریفک بند کر دیا گیا اور مشینری کو کام پر لگایا گیا جنہوں نے رات بھر خراب موسم کے چلتے ٹریفک کی نقل و حرکت بحال کرنے کیلئے کام جاری رکھا ۔

نمائندے نے محکمہ ٹریفک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے کے باعث ٹریفک کی آمد رفت بند ہونے کے بعد اگرچہ صبح شاہراہ کو صاف کرنے کا کام شروع کیا گیا تاہم مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کام میںرکاوٹ آئی لیکن کافی محنت و مشقت کے بعد ٹریفک کو شام دیر گئے جزوی طو رپر بحال کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک بحال ہونے کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گی ۔

Comments are closed.