سرینگر جموں شاہراہ پر ٹرک زمینی تودے کی زد میں آگئی، تین افراد کے زندہ دفن ہونے کا خدشہ

سرینگر جموں شاہراہ پر تین ٹرک ڈرایئوروں کے زمینی تودے کے نیچے دب جانے کا اندشہ ظاہر کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں کے اہلخانہ نے کہا کہ گذشتہ سوموار سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پنجاب کی ٹرک زیر رجسٹریشن نمبرPB06AK 4045وادی سے میوہ لیکر جموں کی طرف سفر میں تھی جس دورن سوموار کے روز جموں سرینگر شاہراہ پر باٹری چشمہ کے مقام پر نزدیکی پہاڑی سے زمینی تودے کی زد میں آگئے ۔ اس حوالے سے مذکورہ اشخاص کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ تینوں کا ان کے ساتھ رام بن تک فون پر رابطہ تھا اور رام بن کے قریب انہوںنے بتایا تھا کہ آج شام یعنی سوموار کی شام تک وہ جموں پہنچ جائیں گے تاہم تب سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار

Comments are closed.