سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آئی ، ٹریفک کی آمد رفت کئی گھنٹوں تک بند

شاہراہ صاف ہوتے ہی گاڑیوں کو منزلوں تک جانے کی اجازت دی گئی

سرینگر/: آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کے بیچ سرینگر جموں شاہراہ پر بدھ کو اس وقت ایک مرتبہ پھر گاڑیوں کی آمد رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی جب شاہراہ کے مختلف مقامات پر تازہ پساں گر آئی ۔ سی این آئی کے مطابق موسمی صورتحال میں خرابی اور سرینگر جموں شاہراہ کی خستہ حالی کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت ایک طرفہ ہی جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بدھ کو سرینگر جموں شاہراہ پر اس وقت ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی جب رام کے مختلف مقامات پر تازہ پسیاں گر آئی ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبح رام بن سے رامسو تک مختلف مقامات پر تازہ پساں گر آئی جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دینی پڑی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کر صاف کرنے کیلئے بیکن ایلکاروں کو متحرک کیا گیا جس کے بعد کئی گھنٹوں تک محنت و مشقت کے بعد شاہراہ کو قابل آمد رفت جس کے بعد گاڑیوں کو چلنے کی اجا زت دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی شاہراہ کے کئی مقاما ت پر گاڑیاں درماندہ ہو گئی تھی جس کے بعد ان کو منزلوں کی طرف روانہ کیا گیا ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں ہوئی بھاری برفباری اور بارشوں کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کئی مقامات پر انتہائی خستہ ہو گی جس کے باعث گزشتہ دو ماہ میں درجنوں مرتبہ سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند وہی ۔

Comments are closed.