سرینگر جموں شاہراہ پر بھارت جوڈو یاترا کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے / سی آر پی ایف
سرینگر/25جنوری/
بھارت جوڑو یاترا کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں کی بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز) جنوبی کشمیر آلوک اوستھی نے کہا کہ فورس بہرحال اور ہر وقت چوکس رہتی ہے۔
پلوامہ میں ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز) جنوبی کشمیر آلوک اوستھی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز چوکس ہیں اور راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی حفاظت کیلئے سرینگرجموں قومی شاہراہ پر تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔
سی آر پی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز) جنوبی کشمیر آلوک اوستھی نے کہا کہ فورس بہرحال ہر وقت چوکس رہتی ہے۔ ”جہاں تک بھارت جوڑو یاترا کا تعلق ہے ہم زیادہ چوکس ہیں۔ ورنہ ہم ہر وقت چوکنا رہتے ہیں۔ جو بھی ہائی وے پر سفر کرتا ہے اسے خود کو محفوظ محسوس کرنا چاہیے، ہم نے تمام حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔“
یوم جمہوریہ کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر، اواستھی نے کہا کہ یہاں کے امن کو خراب کرنے کی کوششوں کے بارے میں کسی بھی خفیہ اطلاع پر سختی سے کارروائی کی جائے گی۔ ”ہم پوری طرح چوکس ہیں۔ اگر امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی عنصر کی انٹیلی جنس معلومات ہیں، تو ہم ان عناصر کو ختم کریں گے ©©۔
Comments are closed.