سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال ، دونوں اطراف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی

سرینگر /29دسمبر / ٹی آئی نیوز

برفباری کے بعد شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایک روز تک بند رہنے کے بعد اتوار کی صبح دوبارہ بحال کر دی گئی اور دونوں اطراف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔

نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تازہ برفباری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاں گر آنے پھسلن کے بعد شاہراہ کی خستہ حالی کو دیکھ کر ٹریفک کی آمد رفت سنیچروار کو روک دی گئی تھی ۔

نمائندے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے بعد دوپہر سے ہوئی برفباری کے بعد شاہراہ پر رام بن کے قریب پسیاں گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو نقصان پہنچ گیا جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک روکنے کے بعد کسی بھی گاڑی کو نہ تو جموں سے سرینگر اور نہ ہی سرینگر سے جموں کی جانب چلنے کی اجازت دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر سنیچروار کی شام دیر گئے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی جبکہ اتوار کی صبح دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمد رفت بحال ہوئی ۔

Comments are closed.