
سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ، درماندہ مسافر محفوظ مقامات پر منتقل
سرینگر /03مارچ / ٹی آئی نیوز
بارشوں کے چلتے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک اتوار کو بھی بند رہا جبکہ مختلف مقامات پر درماندہ مسافروں کو بچا لیا گیا ۔ ادھر محکمہ ٹریفک کے مطابق شاہراہ کو بحال کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔
سی این آئی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے چلتے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک مسلسل بند پڑا ہوا ہے اور مختلف مقامات پر گاڑیاں درماندہ ہو چکی ہے ۔
ادھر شاہراہ بند رہنے کے بیچ پولیس نے 200 سے زائد سیاحوں سمیت بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ضلع رام بن میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ .
Comments are closed.