شاہراہ پر تین دنوں سے سینکڑوں کی تعداد میں مسافر درماندہ ، کھانے پینے کی قلت کا سامنا ، انتظامیہ کے خلاف کیا احتجاج
سرینگر/23جنوری: سرینگر جموں شاہراہ گذشتہ تین دنوں سے ہنوز بند پڑی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میں مسافر تین دنوں سے درماندہ ہوکے رہ گئے ہیں جنہیں کھانے پینے کی کافی قلت کا سامناہے جس کے خلاف مسافروںنے آج انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے ان کی جان کے خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔شاہراہ کو جواہر ٹنل علاقے میں بھاری برفباری اور رام بن علاقے میں پسیاں گر آنے کے بعد بند کیا گیا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق وادی میں گذشتہ دنوں ہوئی برفباری کے ساتھ ساتھ سرینگر جموں شاہراہ پر بھی کافی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا تاہم آج تیسرے روز بھی شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ رام بن، بانہال اور خونہ نالہ کے نزدیک کئی جگہوں پر مٹی کے تودے گرآنے اور سڑک کئی جگہوں پر دھنس جانے کی وجہ سے شاہرارہ پر ٹریفک کو آج بھی معطل رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر گذشتہ تین دنوں سے سینکڑوں مسافر درماندہ ہوکے رہ گئے ہیں جنہیں کھانے پینے کی کافی قلت کا سامنا ہونے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات بھی مئیسر نہیں۔ درماندہ مسافروں نے آج سرینگر جموں شاہراہ پر دھرنا دیکر انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان خطرے میں ہیں کیوں کہ درماندہ مسافروںکو کھانے پینے کی کمی کا سامنا ہونے کی وجہ سے سخت ترین سردی کابھی سامنا ہے ۔سرینگر جموں شاہراہ بدھ کو مسلسل تیسرے روز ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند ہے۔ مذکورہ شاہراہ کو جواہر ٹنل علاقے میں بھاری برفباری اور رام بن علاقے میں پسیاں گر آنے کے بعد بند کیا گیا ہے۔ اس دوران متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے بتایا کہ وہ شاہراہ کو قابل استعمال بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں تاہم سڑک پر کئی جگہوں پر پھسلن ہونے اور بارشوں کے سلسلہ کی وجہ سے کام میں دشواریاں پیش آرہی ہے تاہم شاہراہ پر بہت جلد ٹریفک کو بحال کیا جائے گا ۔ سی این آئی ذرائع کے مطابق قاضی گنڈ اور جواہر ٹنل کے آس پاس تازہ برفباری اور بارشو ںکا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس کی وجہ سے شاہراہ پر آج تیسرے روز بھی گاڑیوں کی نقل و حمل کو بند رکھا گیا ہے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر 200سے زائد مسافر درماندہ ہیں ۔واضح رہے کہ شاہراہ کو جواہر ٹنل علاقے میں بھاری برفباری اور رام بن علاقے میں پسیاں گر آنے کے بعد بند کیا گیا ہے۔ٹریفک حکام کے مطابق اس شاہراہ کو مسافروں کے تحفظ کیلئے بند کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق جواہر ٹنل پر ایک بھاری برفانی تودہ گر آنے سے اس کے دونوں ٹیوب بند ہوئے ہیں اور یہاں ابھی برف پوری طرح نہیں ہٹائی گئی ہے کیونکہ منگل کو دن بھر یہاں موسم خراب رہا۔حکام نے کہا کہ فورسز اہلکار اور دیگر عملہ اس برفبانی تودے کے نتیجے آنے سے بال بال بچ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ پر ڈگڈول، پنتھال اور خونی نالہ پر پسیاں بھی گر آئی ہیں جن کی بدولت بھی ٹریفک کی نقل و حمل ممکن نہیں ہے۔دریں اثناء محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے موسم میں خوشگوار تبدیلی ممکن ہے۔
Comments are closed.