سرینگر جموں شاہراہ ایک طرفہ گاڑیوں کی آمد رفت بحال

سرینگر/یکم فروری/
تازہ پسیاں گر آنے کے بعد کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے ۔
نمائندے نے تفصیلا ت فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری برفباری کے بعد دو دنوں تک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو اگرچہ بحال کر دیا گیا تھا تاہم بدھ کی صبح ایک مرتبہ پھر پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ پتھر کھسک جانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد شاہراہ کو صاف کرنے کاکام شروع کر دیا گیا اور کئی گھنٹوں کی محنت و مشقت کے بعد شام کو شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے گاڑیاں ملبہ ہٹانے کے بعد اب ہائی وے پر اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔

Comments are closed.