سرینگر :بمنہ میں خاتون پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں
سرینگر، 17 اکتوبر
سرینگر کے بمنہ علاقے میں منگل کی صبح ایک خاتون ُپُر اسر ار طور پر مردہ پائی گئیں
حکام نےبتایا کہ سرینگر کے بیمینہ علاقے میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کی شناخت تنویرا زوجہ شوکت احمد کالو، نیندریش کالونی، بمینہ کے طور پر ہوئی ہے، صبح سویرے کچھ مقامی لوگوں کو دربل کے علاقے میں پراسرار حالت میں ملی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو ہسپتال لے جایا گیا اور طبی قانونی کارروائیوں کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا
Comments are closed.