سرینگر انتظامیہ نے رنبیر گڑھ اور زینہ کوٹ میں ووٹروں میں پیسے تقسیم کرنے کی خبر کی تر دید کی
سری نگر،25 ستمبر
ضلع انتظامیہ سری نگر نے رنبیر گڑھ اور زینہ کوٹ علاقوں میں ووٹروں میں مبینہ طور پر پیسے تقسیم کرنے کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایک سرکاری مواصلت کے مطابق ضلع انتظامیہ سری نگر نے مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) مانیٹرنگ فلائنگ اسکواڈ ٹیم سے حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کی تھی جس میں کچھ بھی مشکوک چیز نہ ملنے کا انکشاف ہوا اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں افواہوں کو مسترد کر دیا گیا۔
مواصلت میں کہا گیا: ’یہ بات قبل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ آزادنہ، منصفانہ اور قابل رسائی انتخابات کے انعقاد کے لئے پُر عزم ہے اور جو بھی بے بنیاد افواہیں اور پروپگنڈہ پھیلانے کا انسدادی ایجنڈا رکھتا ہے اس کے خلاف مناسب کارروائی انجام دی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس معاملے کا نوٹس لینے اور افواہ پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Comments are closed.