سرینگرمیں دریائے جہلم سے غیر مقامی شخص کی لاش بر آمد

سری نگر، سری نگر کے مضافاتی علاقہ شالہ ٹینگ پنجنارہ علاقے کے قریب منگل کی صبح دریائے جہلم سے ایک غیر مقامی شخص کی لاش بر آمد کی گئی جو دو روز قبل غرقآب ہوا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا شالہ ٹینگ پنجنارہ کے قریب اتوار کے روز ایک غیر مقامی شخص پھسل کر دریائے جہلم میں ڈوب گیا جس کی شناخت 20 سالہ محمد زبیر ولد محمد نظام ساکن اتر پردیش کے بطور ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور سخت کاوشوں کو بعد لاش کو منگل کی صبح بر آمد کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔

یو این آئی ای

Comments are closed.