سرینگرجموں قومی شاہراہ پر 5 ٹنل تعمیر ہونے کے بعد صرف تین گھنٹوں میں سفر طے کیا جائے گا:/نتن گڈ کری
سری نگر، 11 اپریل
سڑکوں، شاہراﺅں اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری کا کہنا ہے کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے 45 کلو میٹر طویل حصے پر 5 ٹنل تعمیر کئے جائیں گے جن میں سے ایک ٹنل کا افتتاح کیا گیا جبکہ چار دیگر پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچوں ٹنلز مکمل ہونے کے بعد اس قومی شاہراہ کا سفر صرف تین گھنٹوں میں طے کیا جائے گا۔
موصوف مرکزی وزیر نے باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘کل 245 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہرا کے 45 کلو میٹر حصے پر پانچ ٹنلز تعمیر ہوں گی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘آج ہم نے ایک ٹنل کی تعمیر میں کامیابی حاصل کی ہے ، ان پانچ میں سے تین ٹنلز اگلے سال کے ماہ مارچ تک مکمل ہوں گی جبکہ پانچواں ٹنل قدرے مشکل ہے جس کا تعمیری کام مکمل ہونے میں کچھ وقت لگے گا’۔مرکزی وزیر نے کہا کہ شاہراہ پر ایک ریزورٹ بنایا جائے گا جہاں کشمیری دستکاریوں کی نمائش کی جائے گی۔انہوں نے کہا: ‘شاہراہ اور ٹنلوں کا کام مکمل ہونے کے بعد اس روڈ کو کٹرہ اور پھر دہلی کے ساتھ ملایا جائے گا اور اس طرح جموں وکشمیر کا باقی ملک کے ساتھ سڑک رابطہ ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 25 ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت سے 19 ٹنلز تعمیر ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘13.14 کلو میٹر طویل زوجیلا ٹنل اور اس کا اپروچ روڈ 68 سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر ہو رہی ہے۔ یہ 7.57 میٹر اونچی گھوڑے کی نعل جیسی شکل والی سنگل ٹیوب کی دو لین والی ٹنل ہے جو کشمیر کے ضلع گاندربل اور لداخ کے ضلع کرگل کے قصبہ دراس کے درمیان ہمالیہ میں زوجیلا پاس کے نیچے سے گذرے گی’۔مسٹر گڈ کری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو آسٹریا کے نئے ٹنلنگ طریقہ کار سے تعمیر کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ سی سی ٹی وی کمیرہ، ریڈیو کنٹرول، بلا خلل بجلی سپلائی وغیرہ جیسی سہولیات ہوں گی۔یو این آئی
Comments are closed.