سرکار تاریخی جامع مسجد کی بے نظیر ثقافتی اہمیت کو تحفظ فراہم کرنے کی وعدہ بند: صوبائی کمشنر

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر بصیراحمد خان نے کہا ہے کہ سرکار شہر خاص میں تاریخی جامع مسجد کی بے نظیر ثقافتی اہمیت کو تحفظ فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار آج شہر خاص کی اس عظیم مسجد اور اس کے گردونواح کو جاذب نظر بنانے کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔
اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت نے جامع مسجد احاطے کو جاذب نظر بنانے کے مرکزی سرکار کے پروجیکٹ کے تھت 4.29کروڑ روپے میں سے پہلے ہی 3.93کروڑ روپے خرچ کئے ہیں، اور جاذ ب نظر بنانے کے پروجیکٹ کے تحت انفارمیشن سینٹر کی تعمیر پر 1.02روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔محکمہ سیاحت نے کہا کہ محکمے کی طرف سے پروجیکٹ کی عمل آوری کے لئے 6.29کروڑ روپے کا ڈی پی آر ترتیب دیا ہے۔اس دوران چیف انجینئر پی ڈی ڈی نے یہ جانکاری دی کہ محکمہ کی طرف سے انڈر گرائونڈ کیبلنگ ،ہائی ولٹیج جنریٹر کو نصب کرنے اور دیگر کاموں کے لئے 2.21کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔محکمہ تعمیرات عامہ کے مطابق جامع مسجد کے نزدیک کیمونٹی ہال کی تعمیر پر1.87کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جو کہ اب مقامی لوگوں کی سہولیت کے دستیاب ہے۔

Comments are closed.