سرکاری ملازمتوں کے متلاشی نوجوان بھرتی عمل کے مخالف بعض عناصرکے بہکاﺅے میں نہ آئیں/ چیرمین ایس ایس بی

سرینگر/10مارچ

APTECH نامی نجی فرم کوخالی اسامیوں کے امتحانات منعقد کرانے کاکنٹریکٹ دینے کیخلاف جموں اورسی نگرمیں ملازمتوں کے خواہشمند اُمیدواروںکی جانب سے جاری احتجاج کے بیچ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (JKSSB) کے چیئرمین راجیش شرما نے جمعہ کے روز نوجوانوں کو یقین دلایا کہ خالی اسامیوں کے بھرتی عمل کے دوران شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوںنے بھرتی کے عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے بعض عناصر کےخلاف ملازمت کے متلاشیوں کو خبردارکیا۔جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ ے چیئرمین راجیش شرما نے جمعہ کے روز جموںمیں ایک پریس کانفرنس کے دوران ناراض اُمیدواروں سے مخاطب ہوکر کہاکہ سروس سلیکشن بورڈ آپ کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہے اور امتحانات کو منصفانہ، شفاف اور محفوظ طریقے سے منعقد کرنے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔

راجیش شرما نے بتایا کہ افواہیں پھیلانے والوں اور ان لوگوں پر دھیان نہ دیں، جو صرف عمل میں خلل ڈالنے کےلئے یہاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ خالی اسامیوں کے بھرتی عمل کے دوران شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جے کے ایس ایس بی کے چیئرمین نے کہاکہ انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

نوجوانوں کی قابلیت اور میرٹ کا احترام کیا جائے گا اور ان تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو قابل امیدواروں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

APTECH نامی نجی فرم کی خدمات حاصل کرنے پر خدشات کو دُور کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایجنسی اسوقت بلیک لسٹ نہیں ہے، حالانکہ اسے مئی 2019 میں اتر پردیش میں3 سال کی مدت کےلئے بلیک لسٹ کیا گیا تھا جس کی میعاد مئی 2022میں ختم ہو گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ میں واضح کرنا چاہوں گا کہ بلیک لسٹ کرنا ایک پابندی والی اصطلاح ہے جو ایک مدت کےلئے درست ہے۔ اسے منقطع کرنے سے الگ کرنا ہوگا یعنی مستقل بلیک لسٹ۔ ایسا لگتا ہے کہ موجودہ احتجاج بورڈ کے کام کاج کو پٹڑی سے اتارنے کے لیے محرک ہے۔

Comments are closed.