سرنکورٹ پونچھ میں گاڑی شوٹینگ سٹون کی زد میں آئی ، ڈرائیور از جاں

جموں /27فروری

پونچھ ضلع میں سورنکوٹ کے مدانہ زیارت علاقے کے قریب سی آر پی ایف سے منسلک ایک پرائیویٹ گاڑی شوٹینگ سٹون کی زد میں آئی جس دوران ڈرائیور از جاں ہو گیا

حکام نے بتایا کہ سی آر پی ایف 37 بٹالین سے منسلک ایک پرائیویٹ اسکورپیو گاڑی پونچھ شاہراہ پر مدانہ زیارت کے قریب شوٹینگ سٹون کی زد میںآئی اور اس واقعے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا

انہوں نے کہا کہ اس کی لاش کو طبی قانونی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مہلوک کی شناخت واحد اقبال ساکن اپر سورنکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.