سرنو پلوامہ میں 100 بستروں پر مشتمل میٹرنٹی اسپتال کی تعمیر کیلئے حکومت کے سامنے کوئی تجویز نہیں تھی/ سکینہ ایتو

جموں / 05مارچ / ٹی آئی نیوز

صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ پلوامہ کے سرنو میں 100 بستروں پر مشتمل میٹرنٹی اسپتال کی تعمیر کیلئے حکومت کے سامنے کوئی تجویز نہیں تھی۔ممبر اسمبلی پلوامہ

وحید الرحمان پرہ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت کے سامنے ایسی کوئی تجویز نہیں ہے اور موجودہ صحت کی سہولیات کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہا ” فی الحال سرنو پلوامہ میں 100 بستروں پر مشتمل میٹرنٹی اسپتال کی تعمیر کی ایسی کوئی تجویز نہیں ہے کیونکہ ضلع پلوامہ سمیت ضلع پلوامہ کے لوگوں کو زچہ کی صحت کی سہولیات ضلع اسپتال پلوامہ میں دستیاب ہیں“۔

Comments are closed.