
کہا احکامات کی عدولی کے مرتکب سکولوں کی رجسٹریشن ہوگی منسوخ
سرینگر: سرمائی تعطیلات سے متعلق سرکاری احکامات کی عدولی کے مرتکب پرائیویٹ سکولوں کی recognitionکو منسوخ کئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹرجی این ایتو نے کہا ہے کہ والدین کی طرف سے محکمے کو یہ شکایات ملی ہیں کہ کئی پرائیویٹ سکول احکامات کی خلاف ورزی کرکے طلباء اور اُن کے والدین کو مشکلات سے دوچارکر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں محکمے نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے احکامات کی عدولی کے مرتکب سکولوں کی نشاندہی کرکے اُن کی recognition کو منسوخ کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر جی این ایتو نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی شکایت کومحکمے کی نوٹس میں لائیں تاکہ اُن کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے۔
واضح رہے اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے باضابطہ ایک سرکیولر زیر نمبر DSEK/GS/19922 بتاریخ 8دسمبر 2018 جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق احکامات کی عدولی کے مرتکب سکولوں کو جوابدہ بنایا گیا ہے اور سرکار کو باضابطہ آگاہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.