سرفراز احمد کی کپتانی پر سے اب چھٹے بادل، اس سابق کرکٹر نے لیا یوٹرن

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی پر سوال اٹھانے والے سابق کرکٹر محسن خان نے اب پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کے بیان کے بعد اپنی لائن بدل لی ہے۔ پہلے محسن نے کہا تھا کہ سرفراز کے اوپر سے دباؤ کو کم کرنے کے لئے ان سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی واپس لے لینی چاہئے لیکن جب احسان مانی نے واضح کیا کہ سرفراز کو کسی بھی فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا پی سی بی کا کوئی ارادہ نہیں ہے تو پھر اب محسن خان نے بھی پلٹی مار لی ہے۔

مانی کا کہنا تھا کہ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے انگلینڈ میں سیریز ڈرا کرائی  اور متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کو شکست دی۔ ایسے کپتان کو کوئی کیوں بدلنا چاہے گا؟

محسن خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کے ساتھ ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے اور وہ اپنے کپتان کے خلاف نہیں ہیں۔ پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ بیان تب دیا تھا جب پاکستان ہار رہا تھا لیکن اب پاکستان جیت کی راہ پر ہے، ایسے میں انہیں سرفراز کی کپتانی سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

Comments are closed.