سرسیار بڈگام میں اسسٹنٹ انجینئر رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے ہاتھوں گرفتار
بڈگام /21دسمبر
رشوت خور ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کورپشن بیورو جموں کشمیر نے وسطی ضلع بڈگام میں بلاک ڈیولپمنٹ آفس سرسیار میں تعینات اسسٹنٹ انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
اے سی بی کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ اسسٹنٹ انجینئر تنویر احمد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اینٹی کورپشن بیورو سنیٹرل کشمیر کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ تنویر احمد نامی اسسٹنٹ انجینئر کسی کام کے عوض رشوت طلب کر تا ہے
جس کے بعد شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن اے سی بی سنٹرل کشمیر میں سیکشن 7 پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1988 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا جس دوران کامیاب جال بچھا کر تنویر احمد کو موقع پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
Comments are closed.