سردی کے پیش نظر جموں کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں 15جنوری تک توسیع

سرینگر/ 09 جنوری / ٹی آئی نیوز

سردی کی لہر کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے جموں صوبے کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 15 جنوری تک توسیع کر دی۔
ڈائریکٹر اسکو ل ایجوکیشن جموں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں صوبے میں موجودہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر، تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 15جنوری 2023تک موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا گیا
تاہم، یوم جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں میں شامل عملہ اور طلبا شیڈول کے مطابق ریہرسل جاری رکھیں گے

Comments are closed.