سردیوں کا راج برقرار: منفی 2.6 ڈگری سیلشس کے ساتھ سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

سری نگر، 07 دسمبر:

وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا راج بر قرار ہے جس کے چلتے سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق قاضی گنڈ اور کپواڑہ سمیت کشمیر کے چند دیگر مقامات پر بھی موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔

قاضی گنڈ میں پارہ منفی 2.2 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.