سرحد پار فائرنگ سے جموں و کشمیر عوام نے بے پناہ تکلیفیں اٹھائی / نائب وزیر اعلیٰ
سرینگر / 17فروری /
سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ سے سال 1947 سے لےکر اب تک جموں و کشمیر عوام نے بے پناہ تکلیفیں اٹھائی ہیں کی بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جلد ختم ہو جائے گا ۔
دورہ بارہمولہ کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ سے سال 1947 سے لےکر اب تک جموں و کشمیر عوام نے بے پناہ تکلیفیں اٹھائی ہیں ۔ انہوں نے کہا ”یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم 1947 سے اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اور جب بھی یہ پھوٹتا ہے۔ اس نے زندگیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ امید ہے کہ ہم اس سے چھٹکارا پا لیں گے“۔
آبی ذخائر میں غیر قانونی کان کنی کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی، یہ کہتے ہوئے کہ حکومت نے ایسی سرگرمیوں کے خلاف ”زیرو ٹالرنس پالیسی “اپنائی ہے۔انہوں نے کہا ” غیر قانونی کان کنی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ریت کی کان کنی ہو یا کوئی اور سرگرمی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے کو دیکھنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ “
Comments are closed.