سرحد پار سے رچی جانے والی سازشیں ”ہمارے بچوں کو مار رہی ہیں“ /نائب وزیر اعلیٰ
سرینگر /29مارچ /
سرحد پار سے رچی جانے والی سازشیں ”ہمارے بچوں کو مار رہی ہیں“ کی بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے پاکستان کو اپنی دہشت گردی ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔
گلشن گراو¿نڈ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے لان میں ہیڈ کانسٹیبل جگبیر سنگھ کی پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں اچھی سوچ قائم ہو گی تاکہ تین دہائیوں سے جاری عسکریت پسندی کا خاتمہ ہو۔
خیال رہے کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گرنے والے پولیس اہلکار کی پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کی قیادت کی جس میں مہلوک کے لواحقین، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، انسپکٹر جنرل آف پولیس، جموں زون بھیم سین ٹوٹی اور سول، پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے افسران نے شرکت کی۔سنگھ اور تین دیگر پولیس اہلکار کٹھوعہ ضلع کے صفیان جنگل میں دہشت گردوں کے ساتھ دو دن تک جاری رہنے والے تصادم میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دو دہشت گرد، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں قائم جیش محمد سے وابستہ تھے، بھی اس آپریشن میں مارے گئے جو اب بھی جاری ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا ”مرکزی یا جموں و کشمیر دونوں حکومتیں کبھی نہیں چاہیں گی کہ ہمارے بچے شہید ہوں، ہمارے بچے سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں لیکن انہیں (پاکستانیوں) کو سمجھنا چاہیے کہ وہ گزشتہ 30 سال سے ہمارے بچوں کو مار رہے ہیں اور کچھ حاصل نہیں کیا“۔
Comments are closed.