سرینگر 14 نومبر: سرحدی کشیدگی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر آئے روز انسانی جانوں کا زیاں کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز ہوئی آر پار گولہ بار میں انسانی جانوں کے زیاں پر سخت دکھ اور تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نے اب تشویشناک صورت اختیار کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور اُس وقت کے پاک صدر مشرف نے سرحدوں پر امن کے قیام کیلئے جو پہل کی تھی اور جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی دونوں جانب کشیدگی ختم ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی کوچھوڑکر مذاکراتی عمل کو پھر بحال کریں ۔ محبوبہ نے کہا کہ گولہ باری میں چاہئے فوجی جوان ازجان ہوں یا عام شہری ہلاک ہوں ہمیں دکھ ہوتا ہے اور اس طرح کا خون خرابہ بند ہونا چاہئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.