سدرا جموں جھڑپ : جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے مجسٹرئیل جانچ کا حکم
جموں / 18جنوری / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ سال ماہ دسمبر میں جموں کے سدرا علاقے میں ہوئی جھڑپ کی تحقیقات کیلئے مجسٹرئیل جانچ حکم دیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جموں کو انکوائری افیسر مقرر کرکے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
خیال رہے کہ 28 دسمبر کو سدھرا میں پولیس چوکی کے قریب جھڑپ ہوئی تھی جس میں چار عسکریت پسند مارے گئے تھے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔
Comments are closed.