سجاد لون کی عمر عبداللہ کو مبارکباد، کہا جموں وکشمیر کے لئے اہم دن
سری نگر،16 اکتوبر
پیپلزکانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے بدھ کے روز عمر عبداللہ کو مبارکباد پیش کی۔
بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے۔
سجاد لون نے آج کے دن کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک اہم دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں پانچ برس سے زیادہ عرصے کے بعد عوامی حکومت بحال ہو رہی ہے۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا:’یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ایک اہم دن ہے، پانچ برس سے زیادہ عرصے کے بعد عوامی حکومت بحال ہورہی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ہمیں یہ بات یاد رکھنی ہوگی کہ گذشتہ اسمبلی ملک کی سب سے زیادہ با اختیار اسمبلی تھیآج یہ اسمبلی غالباً سب سے بے اختیار اسمبلی ہے ‘۔
مسٹر لون نے اپنے پوسٹ میں کہا: ’امید ہے کہ ہم 5 اگست 2019 کو جو کچھ ہم سے چھین لیا گیا تھا اور جو بھی ہمارا حق ہے، اس کو دوبارہ حاصل کر لیں گے‘۔
انہوں نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنساور عمر عبداللہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکبادی پیش کی۔
Comments are closed.