’ایوش‘ڈاکٹر امراض خواتین او پی ڈی میں تعینات،لوگوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا
سرینگر 4 ،فروری :کے این ایس / سب ضلع اسپتال کپواڑہ میں ماہر امراض خواتین، ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے نتیجے میں ’ایوش‘ڈاکٹر او پی ڈی میں خواتین کا علاج معالجہ کرنے پر مجبور ہے جس کے نتیجے میں مقامی بیمار خواتین کو علاج معالجہ کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران بلاک بلاک میڈیکل افسر نے ’ایوش ‘ڈاکٹرکے ڈیوٹی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث ایسا کیا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنما پڑے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ)کپوارہ میں طبی عملی کی قلت سے مقامی مریضوں جن میں خاص کر خواتین کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔ اس دوران کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے مقامی مریضوں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ادارے میں’’ایم بی بی ایس‘‘ ڈاکٹروں کی کمی کے بعد اب او پی ڈی اور خواتین کے لئے مخصوص وارڑ بھی ’’ایوش ‘‘ ڈاکٹروں کے رحم کرم پر چھوڑا گیا ہے ۔ آبادی کے مطابق علاقے میں موجود سپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے بعد علاقے کے بیشتر لوگ جن میں خاص کر غریب غُربات عوام علاج معالجے کے لئے مجبوراً سرینگر کا رخ کرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا اگر چہ کاغذات پر ایس ،ڈی ،ایچ اور سی ایچ سی درج ہے تاہم سہولیات کے لحاظ سے مزکورہ مراکز پی ایچ سے نصف سہولیات میسر ہیں۔سپتال ذرائع نے بتایاادارے میںماہرا امراض چشم،خواتین،اطفال ،ای این ٹی جیسے اہم شعبے کئی سال سے خالی پڑے ہیں۔ اس حوالے سے جب نمائندے نے بلاک میڈیکل افسر کپوارہ ڈاکٹر ظفر سے رابطہ قائم، کر کے لوگوں کی شکایت کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا’’ہسپتال میں طبی عملے کے ساتھ ساتھ نیم طبی عملے کی قلت ہے جس کے باعث لوگوں کی آسانی کے لئے ایست اقدامات اٹھا ئے جاتے ہیں ۔’’
Comments are closed.