سانبہ میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ، بارود اور نقدی برآمد/ پولیس

سرینگر /24نومبر

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں کے سانبہ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر ڈرون کے ذریعے پھینکے گئے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ ضبط کر لی گئی ہے ۔
سانبہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک مہاجن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون پاکستان کی طرف سے آیا تھا اور اسے سانبہ کے علاقے سوانکا میں ایل او سی کے قریب گرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرون کے ساتھ سیل بند پیکٹ منسلک تھے، جب بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی لینے پر ان سے 02 پستول، 04 لوڈ میگزین، 01 اسٹیل آئی ای ڈی، گھڑی، بیٹری اور 10 پیکٹ نقدی برآمد ہوئے۔

Comments are closed.