سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی: حکام
جموں، 11 مارچ
جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے کھورا پوسٹ کے نزدیک بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پیر اور منگل کی درمیانی شب در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے کھوار پوسٹ پر بی ایس ایف نے پیر اور منگل کی درمیانی شب بی ایس ایف جوانوں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ نقل و حمل دیکھنے کے ساتھ ہی جوانوں نے ان کی طرف گولیاں چلا کر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بی ایس ایف کے اعلیٰ عہدیدار پولیس کے ساتھ منگل کی علی الصبح جائے موقع پر پہنچ گئے۔
حکام نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودھری نے 8 مارچ کو اپنے دو روزہ دورے کے دوران ضلع پونچھ میں ایل او سی اور ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
Comments are closed.