سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در انداز ہلاک: بی ایس ایف

جموں، یکم اگست

بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک در انداز کو ہلاک کر دیا۔

بی ایس ایف جموں نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘بی ایس ایف کے مستعد جوانوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سانبہ سرحد پر ایک در انداز کو ہلاک کر دیا’۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے اُس پار کچھ مشکوک نقل و حمل دیکھی اور ایک در انداز کو باڑ کی طرف آتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ مستعد جوانوں نے در اندز کی طرف گولیاں چلا کر اس کو ہلاک کر دیا اور اس طرح در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Comments are closed.