سانبہ میں بس نہر میں گرنے سے 19 مسافر زخمی
سانبہ، 20 جون
جموں کے سانبہ گگوال علاقے میں ایک بس کے نہر میں گرنے سے کم از کم 19 افراد زخمی ہو گئے، جن میں زیادہ تر باہر کے مزدور تھے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ کل دیر رات اس وقت پیش آیا جب مسافروں کو سموترا چنی سے گگوال لے جانے والی بس نہر میں گر گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.