سال 2027 میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہوگی:مرکزی وزیر خزانہ سیتا رمن
گاندھی نگر، 10 جنوری
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے قابل ہے اور ہندوستانی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) مالی سال 2027-28 تک پانچ ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔وزیر خزانہ نے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ میں تیار کردہ گجرات روڈ میپ 2047 کے اجرائ کے موقع پر کہا کہ "ہندوستان کے لوگوں نے کووڈ کے بعد چیلنجوں کا سامنا کیا ہے اور لچک پیدا کی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 2014 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعلقات لین دین کے بجائے شراکت داری کے بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ترقی کو ایک شراکت داری کے طور پر دیکھ رہا ہے جہاں ریاستوں کی طاقتوں کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ”یہ شراکت داری کا طریقہ ہمیں 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا مقصد فراہم کرتا ہے اور حکومت کے ترقی پذیر ہندوستان کے منصوبے کے تحت ہندوستان کا مقصد 2047 تک 30 ٹریلین ڈالر کی ترقی یافتہ معیشت بننا ہے۔“محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ "2014 سے مودی حکومت کا نقطہ نظر تعاون پر مبنی اور مسابقتی وفاقیت کے ساتھ ساتھ تعاون پر مبنی وفاقیت کا بھی رہا ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ریاستیں ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔”وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے پنچ پران (پانچ قراردادوں) میں ماضی کی نوآبادیاتی ذہنیت کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے حکومت کی چھ سے سات بڑی اسکیموں کا بھی ذکر کیا جن میں انتیودیا انا یوجنا اور سواندھی یوجنا شامل ہیں جن کے تحت ریڑی اسٹریٹ وینڈرس کو 57 لاکھ قرض دیا گیا ہے۔انہوں نے مالی شمولیت پر حکومت کی توجہ کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ سال 2014 میں 15 کروڑ بینک اکاو¿نٹس تھے جن کی تعداد اب 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ 23 سالوں میں 919 بلین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ہے جس میں سے 65 فیصد یا 595.25 بلین ڈالر پچھلے آٹھ سالوں میں آئے ہیں۔
Comments are closed.