سال 2022 کے دوران منشیات اسمگلنگ کے سلسلے میں 1560افراد گرفتار/اے ڈی جی پی کشمیر
سرینگر/31 دسمبر
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر (اے ڈی جی پی) وجے کمار کا کہنا ہے کہ منشیات کی بدعت کی بیخ کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے سال 2022 کے دوران1 ہزار5 سو 60 افراد کو گرفتار کیا گیا اور اس کے علاوہ 132منشیات فروشوں کے خلاف پی ا?ئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سال 2022 کے دوران اس ضمن میں 940 کیس درج کئے گئے۔موصوف اے ڈی جی پی نے یہ جانکاری ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کے لئے موثر اقدام پر فوکیس کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا: ’امسال (سال2022 ) کے دوران کل 946 کیس درج کئے گئے اور 1560 افراد کو گرفتار کیا گیا‘۔مسٹر کمار نے کہا کہ علاوہ ازیں 132 منشیات فروشوں کے خلاف پی ا?ئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہا: ’سال 2022 کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا جس میں 11.8 کلو براو¿ن شوگر، 46 کلو ہیروئن اور200 کلو چرس شامل ہے‘۔
Comments are closed.